کامران فیصل کے ماتھے اور دائیں بازو پر چوٹ کا نشان تھا فرانزک رپورٹ

کامران فیصل کی چوٹ کے معاملے پر پروفیسر کی رپورٹ کے بعد دوبارہ میڈیکل بورڈ بیٹھے گا اور حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کامران فیصل کی چوٹ کے معاملے پر پروفیسر کی رپورٹ کے بعد دوبارہ میڈیکل بورڈ بیٹھے گا اور حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کامران فیصل کی موت سے متعلق فرانزک رپورٹ پولی کلینک کو موصول ہوگئی جس کے مطابق ان کے ماتھے اور دائیں بازو پر چوٹ کا نشان تھا۔


ذرائع کےمطابق کامران فیصل کی پیشانی اور دائیں بازو پر معمولی چوٹ کا نشان سامنے آئے ہیں جس پر میڈیکل بورڈ نے راولپنڈی میڈیکل کالج کو خط لکھ ہے کہ کسی سینئر پروفیسر کی رائے لی جا ئےگی، ذرائع نے بتایا کہ کامران فیصل کی باقی رپورٹ میں مماثلت پائی جاتی ہے لیکن چوٹ کے معاملے پر شک دور کرنے کے لیے پروفیسر کی رپورٹ کے بعد دوبارہ میڈیکل بورڈ بیٹھے گا اور حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story