جنگی آلات کے ساتھ جوانوں کی جسمانی ٹریننگ بھی ضروری ہے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے مقابلے میں حصہ لینے والوں  کی فزیکل فٹنس کے معیار کو سراہا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

KARACHI:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کی فزیکل فٹنس کے معیار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اوکاڑہ کینٹ کا دورہ کیا جہاں چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ سربراہ پاک فوج نے مقابلے میں حصہ لینے والوں کی فزیکل فٹنس کے معیار کو سراہا اور کہا کہ جنگی آلات کی ٹریننگ کے ساتھ جوانوں کی جسمانی ٹریننگ بھی نہایت ضروری ہے۔


[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1762778440686269 "]

آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپین شپ کے مختلف مقابلوں میں 10 ٹیموں کے 250 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں راولپنڈی کی ٹیم نے فتح حاصل کی جب کہ کراچی کی ٹیم دوسرے نمبر پر آئی۔ سپاہی ظاہر شاہ نے مجموعی طور پر پہلی اور سپاہی ناصراللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، آرمی چیف نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے جوان کو شیلڈ بھی دی۔

Load Next Story