پاکستان سے جبری واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں بھارتی شاعر گلزار
احمد ندیم قاسمی کی قبرپرپہنچ کرجذباتی ہوگیا تھا اوراس دوران میری طبیعت بھی خراب ہوگئی جس پرواپسی کا فیصلہ کیا، گلزار
بھارتی شاعر گلزار نے پاکستان سے جبری واپسی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبیعت کی خرابی کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پاکستان مختصرکیا۔
گلزار کی بھارت واپسی پر بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی ہائی کمیشن کی ہدایت پر اپنادورہ پاکستان مختصرکیا،بالی ووڈ فلم کے ہدایت کار وشال بھردواج بھی گلزارکے ہمراہ پاکستان آئے تھے جن کو اپنی بفلم "دیسی عشقیاں" کے لئے قوالی ریکارڈ کرنا تھی جبکہ گلزار صاحب کو کراچی میں ہونے والے لٹریچرفیسٹیول میں شرکت کرنا تھی۔
گلزار نے کہا کہ اردو کے عظیم شاعر احمد نسیم قاسمی کے انتقال پر میں پاکستان نہیں جاسکاتھااور جب ان کی قبر پرگیا تو بہت جذباتی ہو گیا اوراس دوران میری طبیعت بھی خراب ہو گئی جس کے باعث وشال نے مجھے واپس بھارت جانے کا مشورہ دیا اورپھر وشال بھی اپنی ریکارڈنگ ملتوی کر کے میرے ساتھ آ گئے۔
گلزار نے کہا کہ پاکستان میں ان کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور وہاں کے فنکاروں، دوستوں، شاعروں اور موسیقاروں نے بہت پیار دیا۔