نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کا عمل جلد شروع کیا جائےگا وزیراعظم
تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعظم نامزد کیا جائے گا، راجہ پرویز اشرف
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے صاف اور شفاف انتخابات کا تہیہ کیا ہوا ہے، نگراں سیٹ اپ کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعظم اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر قانون نے طاہر القادری کی پٹیشن سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی۔
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعظم نامزد کیا جائے گا اور شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ترقی نہیں کر سکتی۔