چوہدری نثار کا کل شام پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان
چوہدری نثار جی ٹی روڈ پر نوازشریف کی ریلی میں عدم شرکت پر جاری چہ مگوئیوں پر بات کریں گے
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کل شام پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ اتوار کو شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگوں کی سوئی سابق وزیرِ داخلہ پر آکر پھنس گئی ہے، ترجمان چوہدری نثار
چوہدری نثار میڈیا خبروں میں نوازشریف کی ریلی میں اپنی عدم شرکت پرہونے والی چہ مگوئیوں پر بات کریں گے، جب کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ جارحانہ سیاسی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ پریس کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ اپنی 4 سالہ کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کرینگے اور سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید کی تنقید کا جواب بھی دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کا سردار یعقوب کو (ن) لیگ کا قائم مقام صدر بنانے پر تحفظات کا اظہار
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازش جنرل (ر) پرویز مشرف کی بد روح نے کی جب کہ اپنی وزارت داخلہ ہونے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔ پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چوہدری نثار نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے، پرویز رشید میں یہ بھی اخلاقی جرات ہونی چاہیئے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں۔