نواب شاہ کی صد سالہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا سیکیورٹی کے سخت انتظامات
2ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات، افتتاحی تقریب پولیس گرائونڈ میں ہوگی، سندھی اردو مشاعرے اور ادبی کانفرنس کا بھی اہتمام
نواب شاہ کی صدسالہ3 روزہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا،تمام تیاریاں مکمل، پولیس گرائونڈ میں افتتاحی تقریب ہوگی۔
میر اتھن ریس، اردو سندھی مشاعرہ، پھولوں کی نمائش، کرکٹ میچ، ادبی کانفرنس منعقد ہوں گی، تیسرے روز اختتامی تقریب بلاول اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا اور گرینڈ میوزیکل شو بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نواب شاہ رشید احمد زرداری نے جمعرات کو ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا کے ہمراہ ضلع نواب شاہ کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے قیام کو 100 برس مکمل ہونے پر صد سالہ تقریبات کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔
تقریبات3 روزتک جاری رہیں گی۔ افتتاحی تقریب پولیس گرائونڈ میں منعقد ہوگی، پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی، چکرہ بازار میں بچت بازار لگایا جائے گا جس میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیا ملیں گی، سول ڈیفنس گرائونڈ پر مینا بازارلگے گا، گورنمنٹ ڈگری کالج میں بچوں کے لیے تفریح پارک، سرکس، موت کا کنواں جبکہ جام صاحب کی درگاہ پر صوفی محفل اور سکرنڈ میں شوٹنگ بال میچ ہوگا۔ دوسرے روز سکرنڈ میں صبح مچ کچہری، بلاول اسٹیڈیم نواب شاہ میں ملاکھڑا ہوگا۔ اختتامی تقریب میں 100 سے زائد شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے جائیں گے۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے بتایا کہ نواب شاہ پولیس کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کا پہلے روز پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا جائے گا اور 2 ہزار غبارے اور4 ہزار کبوتر چھوڑے جائیں گے۔تقریبات کیلیے 2 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔