لداخ میں چینی اور بھارتی افواج میں تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی
پنگونگ جھیل کے قریب دونوں ممالک کے فوجیوں میں شدید ہاتھا پائی ہوئی
بھارت اور چین کے درمیان ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپ کی ویڈیو سامنے آگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لداخ میں پنگونگ جھیل کے قریب دونوں ممالک کے فوجیوں میں شدید ہاتھا پائی ہورہی ہے۔ مخالف اہلکار ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور بھارتی افواج میں جھڑپ، سرحد پر شدید کشیدگی
جھیل کے کنارے اور پہاڑ کے دامن میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا۔ جھڑپ میں چند فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں ساتھی اہلکار اٹھا کر لے گئے۔
https://www.youtube.com/watch?v=-huujIHffvc
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم میں شامل چین اور بھارت کے فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد تھی۔ بھارتی حکام کی جانب سے اس ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ 15 اگست کو پیش آیا۔