تہرے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر چیف جسٹس کا نوٹس

متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب ،جسٹس مشیر عالم سے سیشن کورٹ میں ورثا کی ملاقات

چیف جسٹس مشیر عالم سیشن کورٹ حیدرآباد پہنچے تو ٹنڈو جام کی رہائشی گل بانو نے اپنی بہن اور بچے کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات میں انہیں درخواست پیش کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
حیدرآباد سیشن کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی آمد کے موقع پر تہرے قتل کے ملزمان کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم سیشن کورٹ حیدرآباد پہنچے تو ٹنڈو جام کی رہائشی گل بانو نے اپنی بہن اور بچے کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات میں انہیں درخواست پیش کی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ مارکیٹ تھانے کی حدود میں 19 جون2012کو اس کے قریبی عزیزوں غلام نبی ملاح اور عبدالرزاق گاڑھی اور اس سے قبل ٹنڈوجام میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ان کی بھابھی امینہ کو قتل کر دیا گیا تھا، دونوں واقعات میں 5 ملزمان ملوث ہیں، جن کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی اور ملزمان انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
Load Next Story