بالی وڈ کے سات ستاروں کی کامیاب محبتیں شادیاں رچالی گئیں

مادھوری، جوہی چائولہ، شلپا، کم شرما، سیلینا اور رشی کپور غیر ملکیوں کو دل دے بیٹھے۔

مادھوری، جوہی چائولہ، شلپا، کم شرما، سیلینا اور رشی کپور غیر ملکیوں کو دل دے بیٹھے۔ فوٹو: فائل

کہتے ہیں محبت کے دیوتا 'کیوپڈ' کا تیر جب چلتا ہے تو پھرعمر، رنگ، نسل، دین، دھرم، ذات پات اور ملکی سرحدوں کو نہیں دیکھتا بس دو چاہنے والوں کے دلوں کو ایک خاص بندھن میں یکجا کر دیتا ہے۔

ممبئی کی فلمی نگری میں ایسی سیکڑوں مثالیں ہیں جب کہ دور حاضر میں سات مشہور فلمی شخصیات ایسی ہیں جو محبت کے لیے کسی چیز کو خاطر میں نہیں لائیں اور آخر کار ایک دوسرے کی ہوکر رہیں۔ اداکارہ مادھوری ڈکشت بالی وڈ 'ڈی وا ' مادھوری ڈکشت امریکا میں رہنے والے سرجن ڈاکٹر سری رام چندرن نینے کو دل دے بیٹھیں ' 1999ء میں امریکا میں شادی ہوئی استقبالیہ بھارت میں دیا گیا ۔ سابقہ مس انڈیا اور دلوں پر چھا جانے والے حسن کی مالک جوہی چائولہ نے شریک سفر برطانوی صنعتکار جے مہتا کو چنا ' 1988 میں ہونے والی ان کی شادی کو جوہی نے اس وقت تک خفیہ رکھا جب تک انھیں ماں بننے کی خوشخبری نہیں مل گئی۔


عالمی شہرت پائی رئیلٹی شو 'بگ برادر جیت کر اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنا پرفیوم ایس ٹو لانچ کیا' اسی لانچنگ تقریب میں اپنے خوابوں کے شہزادے برطانوی تاجر راج کندرا سے ملاقات ہوئی۔ ان کی شادی 22 نومبر 2009ء کو ہوئی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ماڈل اور ایکٹریس سیلینا جیٹلی نے زندگی گزارنے کے لیے دبئی میں رہنے والے ہوٹل بزنس پیٹر بیگ کا انتخاب کیا 'سیلینا آج کل دبئی میں رہتی ہیں اور ان کے دو جڑواںبچے ہیں۔اداکارہ کم شرما کینیا کے بزنس مین علی پنجانی کو دل دے بیٹھیں۔ دونوں نے 2010ء میں خفیہ شادی رچالی۔



شادی شدہ زندگی کے ڈھائی سال گزارنے کے بعد کم کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں۔ سابق مس انڈیا نیہا کپور نے لندنکے کنال نیر کو پسند کیا 'محبت میں کیے گئے وعدے اور قسمیں نبھائے گئے اور دونوں کی شادی دسمبر 2011 میں دہلی میں انجام پائی۔ماضی کے ڈیشنگ ہیرو اور کپور خاندان کے مایہ ناز فرزند ششی کپور کا رومانس برطانوی شہری جینیفر کینڈل سے پروان چڑھا۔ تھیٹر کے حوالے سے تربیت لینے جینیفر بھارت آئیں جہاں 1956 میں انھیں پرتھوی تھیٹر کے ذریعے ششی کپور سے ٹکرا گئیں۔ دونوں کی محبت کا خوشگوار انجام 1958ء شادی پر ہوا 'ششی اور جینفر کے تین بچے ہیں۔
Load Next Story