اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے نواز شریف جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے احسن اقبال

آئین و قانون کی بالادستی برقرار، اداروں سے مل کر دہشت گردی کو شکست دیںگے، وفاقی وزیر

ملک بھرکی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، قومی اداروں سے مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

اسلام آباد میں ''کاگف'' اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا حکومت نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور ملک بھرکی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔


احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کے حامی نہیں، جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے، آج تک آئین توڑنے والوں کا احتساب اور انھیں سزا کیوں نہیں ہوئی؟، نواز شریف ہرگز ہرگز نہیں جھکیں گے اورجمہوریت اور سویلین بالا دستی کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے، شریف خاندان اور (ن) لیگ نے کسی بھی قسم کی کوئی ڈھرے بندی نہیں۔ عوامی اجتماع سے خطاب میں انھوں نے کہا نوازشریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہیگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پردو ٹوک جواب دیا جارہا ہے، سی پیک علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کریگا۔

 
Load Next Story