قائداعظم ٹرافی کرکٹ کراچی بلوز نے لاہور شالیمار کو قابو کرلیا
شعیب ملک اور ذیشان نے تھری فیگر اننگز سجا کر سیالکوٹ کو اسلام آباد کے خلاف برتری دلا دی۔
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سپر ایٹ رائونڈ میںکراچی بلوز نے لاہور شالیمار کو7 وکٹ سے قابو کر کے9 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے، وجیہہ الدین2 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔
شعیب ملک اور ذیشان نے تھری فیگر اننگز کھیل کر سیالکوٹ کو اسلام آباد کے خلاف برتری دلا دی،لاہورراوی اور حیدرآباد کا میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے،عدنان اکمل اور سمیع نے سنچریاں بنائیں۔ باٹم سکس میں ایبٹ آباد پر سے اننگز کی شکست کا خطرہ ٹل گیا،فیصل آباد کی کامیابی کا امکان روشن ہے،کوئٹہ کی بہاولپور کے ہاتھوں شکست یقینی ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں کھیل کے تیسرے دن شالیمار نے 5 وکٹ پر252 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی،آخری 5 کھلاڑی محض 47 رنز کا اضافہ کر سکے۔
پہلی اننگز میں 137 رنز بنانے والی ٹیم دوسری باری میں 299 رنز پرپویلین لوٹ گئی،سعد نسیم نے69،عثمان صلاح الدین نے53 اورفہد الحق نے50 رنز جوڑے،تابش خان نے 3 پلیئرز کو آئوٹ کیا جبکہ زوہیب شیرا اور اعظم حسین کے حصہ میں 2،2 وکٹیں آئیں،اس طرح پہلی اننگز میں 255 رنز بنانے والی ٹیم کراچی وائٹس کو کامیابی کیلیے 181 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے 34.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا، وجیہہ الدین 2 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے، ان کے 98 رنز میں17 چوکے بھی شامل تھے۔
گروپ اے میں اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر کھیل کے تیسرے روز سیالکوٹ نے8وکٹیں گنوا کر377 رنز بنالیے، شعیب ملک 14چوکوں کی مدد سے 114رنز بناکر پویلین لوٹے،ذیشان مشتاق نے133 رنز بنائے جس میں 17 چوکے شامل تھے،رائوافتخار نے 3 اور زوہیب احمد نے2 وکٹیں اپنے نام کیں،اسلام آباد کے نیشنل گرائونڈ پر حیدر آباد اور لاہور راوی کا میچ ڈرا کی جانب رواں ہے، راوی نے3 وکٹ پر 353 رنز بنالیے، عدنان اکمل نے 23 چوکوں کی مدد سے149 رنز اسکور کیے،سمیع اسلم نے بھی سنچری جڑی، انھوں نے اپنی 144رنز کی اننگز میں 21مرتبہ گیند کو بائونڈری کے پار بھیجا، ریحان ریاض نے 3 اور میر علی نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
باٹم سکس میں آزاد جموں و کشمیر کے میر پور اسٹیڈیم میں فیصل آباد کے ہاتھوں ایبٹ آبادکی اننگز شکست کا خطرہ ٹل گیا، فالوآن پر مجبور ہونے والی ایبٹ آباد کی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 250 رنز درکار تھے ، تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر اس نے 8وکٹ پر305رنز بنالیے، رمیز احمد 130 رنز کے ساتھ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں، یاسر حمید نے 37 رنز کا اضافہ کیا، سمیع نیازی نے 3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،اس طرح ایبٹ آباد کو دوسری اننگز میں محض 55 رنز کی برتری حاصل اور2 وکٹیں محفوظ ہیں،ملتان اسٹیڈیم میں تیسرے دن کے اختتام پر کوئٹہ نے دوسری باری میں 3وکٹیں کھو کر 83 رنز بنائے، قبل ازیں پہلی اننگز میں 268 رنز اسکور کرنے والی بہاولپور کی ٹیم نے دوسری اننگز8 وکٹ پر 275رنز پر ڈیکلیئرڈ کر دی تھی، ریحان رفیق نے 84 رنز کی اننگز کھیلی،آخری روز کوئٹہ کو کامیابی کیلیے301 رنز اور بہاولپور کو2 وکٹیں درکار ہوں گی۔