نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف ن لیگ سے جواب طلب
چیرمین مسلم لیگ (ن) 13 ستمبر تک جواب جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کا حکم
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف دائر درخواستوں پر چیرمین (ن) لیگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی، پاکستان عوامی تحریک اور اسلام آباد کے شہری نیازانقلابی کی جانب سے نواز شریف کیخلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ کمیشن نے تینوں درخواستوں کو یکجا کردیا۔ درخواست گزاروں نے کمیشن سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف کی سیاسی و حکومتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے، اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکتے لہذا ان کے نام پر موجود جماعت کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر چیرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔