کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں مسترد

پاکستان عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھیں

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر تمام اپیلوں کو مسترد کردیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی ایپلیٹ ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں معلومات ظاہر نہیں کیں اور کاغذات نامزدگی میں اقامہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی نے بھی کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کردی


عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھیں۔

Load Next Story