ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
پاکستان میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہونے کا امکان، چیف میٹرولوجسٹ
پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقامی سطح پر ہورہے ہیں جو نواحی علاقوں سے شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش گزشتہ روز 11 بجکر30 منٹ پرہوچکی ہے۔ آج سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب ہوگا جب کہ چاند 7بجکر 06 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، اس لئے آج ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔