ایشیائی بینک جامشورو پاور پلانٹ کیلیے900 ملین ڈالردیگا

بھاشاڈیم میں بھی تعاون کرینگے،ڈی جی بینک،پن بجلی کی پیداواربڑھارہے ہیں،احمدمختار

بھاشاڈیم میں بھی تعاون کرینگے،ڈی جی بینک،پن بجلی کی پیداواربڑھارہے ہیں،احمدمختار فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک جامشورومیں درآمدکوئلے کے پاورپلانٹ کے قیام کیلیے 900 ملین ڈالر فراہم کریگا،جس سے چھ سومیگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔

بینک کے ویسٹ ایشیاکیلیے ڈی جی کلاس جرحاشرنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیراحمدمختارسے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جلدازجلدمنصوبے پرعمل درآمدشروع کرے تاکہ منصوبہ وقت پرمکمل ہوسکے،انھوں نے کہاکہ جامشورو میں 800 میگاواٹ کے موجودہ پاورپلانٹ کوبھی درآمدی کوکوئلے پرمنتقل کرنے کیلیے بینک مالی معاونت فراہم کریگا۔




ڈی جی نے کہاکہ جیساکہ دیامیر بھاشا ڈیم حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اوربینک اس اہم منصوبے کیلیے بھی ہرممکن تعاون فراہم کرے گا،آئندہ ہفتے بینک کاتکنیکی ماہرین کا وفد پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں مزیدمذاکرات کریگا۔ وفاقی وزیرپانی بجلی چوہدری احمدمختار نے کہا ہے کہ پن بجلی کی پیداوارمیںاضافہ کیلیے حکومت خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔
Load Next Story