مشترکہ انتخابی نشان پرپیپلزپارٹی اورق لیگ میں عدم اتفاق

پیپلزپارٹی کے تیرکو مشترکہ انتخابی نشان بنانے کیلیے اصرارکوق لیگ نے مسترد کردیا،ذرائع

پیپلزپارٹی کے تیرکو مشترکہ انتخابی نشان بنانے کیلیے اصرارکوق لیگ نے مسترد کردیا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے مذاکرات میں کوئی واضح پیشرفت ہوئی ہے نہ مشترکہ انتخابی نشان کے معاملے پراتفاق رائے ہوسکا ہے تاہم دونوں جماعتوں نے انتخابی نشان کے معاملے پرنئی تجاویز پیش کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ تیرکے مشترکہ انتخابی نشان پرالیکشن لڑنے کیلیے تیارنہیں جبکہ پیپلزپارٹی اسے مشترکہ انتخابی نشان بنانے پراصرارکررہی ہے۔ ق لیگ کے کئی ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی کا ووٹ حاصل کرنے کیلیے تیرکے نشان پرالیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں اوران میں سے اکثر پیپلزپارٹی میں رہ چکے ہیں۔




اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے تجویزدی کہ امیدواروں کو آپشن دیا جائے کہ وہ تیر اور سائیکل میں سے جس انتخابی نشان پرالیکشن لڑنا چاہتے ہیں لڑلیں۔ اس تجویزسے ق لیگ کی قیادت نے اختلاف کیا ۔ دریں اثنا وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ اور سینیٹر کامل علی آغا نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پیپلزپارٹی اورق لیگ کا پنجاب میں جیتنے والے امیدواروں کو ٹکٹ کے لیے ترجیح دینے پراتفاق ہوگیا ہے۔
Load Next Story