لیاری گینگ کیخلاف مقدمات واپس نہیں لے رہےشازیہ مری
پیپلزپارٹی نے ماضی میں ان سے لاتعلقی ظاہرکی،اب انھیں چھوڑا جارہاہے،وسیم اختر
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔
جہاں تک لیاری گینگ وار کے ارکان کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کیلیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بات ہے، ایساکوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صدرزرداری نے اتحادیوں کے ساتھ ہمیشہ مفاہمت کو فروغ دیا، ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔
ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہرچیز ریکارڈ پر ہے۔ ماضی میں ہرسطح پر پیپلزپارٹی نے لیاری گینگ سے اپنی لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ ان کے سر کی قیمت بھی لگائی تھی اوران کے نام لے کران کو اشتہاری قرار دیاتھا اورکہا تھاکہ یہ دہشتگردہیں۔ چاہے کوئی انکار بھی کرے، انھیں چھوڑا جا رہا ہے۔ ہم کسی خام خیالی یا مغالطے میں نہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کہا کہ لیاری گینگ کے بارے میں کوئی نوٹیفکیشن نہیں آیا، نہ ہی مقدمات کو ختم کیا جا رہا ہے۔