خالد لطیف نے ٹریبیونل کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

ٹریبیونل کی تشکیل اور کارروائی خلاف قانون ہے، درخواست میں موقف

ٹریبیونل کی تشکیل اور کارروائی خلاف قانون ہے، درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹریبیونل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریبیونل کی تشکیل اور کارروائی خلاف قانون ہے اور انہیں گواہوں پر جرح کا موقع فراہم نہیں کیا گیا، اس لئے ٹریبیونل کو کارروائی سے روکا جائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ: خالد لطیف ٹریبیونل میں حتمی دلائل دینے پر آمادہ

کرکٹر کا کیس ٹریبیونل میں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، پی سی بی کی جانب سے حتمی تحریری دلائل جمع کروائے جا چکے ہیں جبکہ کرکٹر نے کئی مرتبہ ٹریبیونل کا بائیکاٹ کرنے کے بعد گزشتہ روز حتمی تحریری دلائل جمع کروانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ کرکٹر کی جانب سے ٹریبیونل کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست مسترد ہو چکی ہے اور انہوں نے کیس کے فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story