پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گیشہباز شریف
میٹرو بسیں عام آدمی کیلئے چلائی گئی ہیں ان کی دیکھ بھال اور حفاظت عوام کی بھی ذمہ داری ہے، شہباز شریف
NEW DELHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں نے میٹرو بس سروس کا جس گرمجوشی سے خیرمقدم کیا وہ اپنی مثال آپ ہے تاہم پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرو بس سسٹم عوام کا اپنا قیمتی اثاثہ ہے، میٹرو بسیں عام آدمی کے لئے چلائی گئی ہیں ان کی دیکھ بھال اور حفاظت عوام کی بھی ذمہ داری ہے جبکہ نظم و ضبط کا مظاہرہ نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام میٹرو بسوں میں طریقے اور سلیقے سے سفر کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسافروں کی رہنمائی کے لئے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ہر بس اسٹیشن پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سسٹم پر عوام کا بھرپور اعتماد حوصلہ افزا اور باعث اعزاز ہے جبکہ میٹرو بس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہے.