لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی شہید

لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹرمیں غلطی سے سرحد پار کر نے والی پاک فوج کے جوان کو بھارتی افواج نے شہید کردیا

پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے شہید کئے جانے والے فوجی کی میت کی واپسی کا مطالبہ کیا، فوٹو: رائٹرز/ فائل

ISLAMABAD:
لائن آف کنٹرول پر غلطی سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے پاکستانی فوجی کو بھارتی افواج نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹرمیں غلطی سے سرحد پار کر نے والے پاک فوج کے جوان کو بھارتی افواج نے شہید کردیا ، پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے آج اپنے بھارتی ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے شہید کئے جانے والے فوجی کی میت واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے میت واپس کر نے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ فوجی کا جسد خاکی آج پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا ۔
Load Next Story