علی موسیٰ گیلانی اورمخدوم شہاب کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

عدالت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کی اے این ایف کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کی اے این ایف کی استدعا مسترد کردی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف اے این ایف کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔


جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے اے این ایف کی درخواست کی سماعت کی ، عدالت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کی اے این ایف کی استدعا مسترد کردی۔ دیگر ملزمان جن میں مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ، شیخ انصاراور ندیم ظفر شامل ہیں ،ان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی اے این ایف کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story