ایمریٹس کی جانب سے حج سیزن کے لیے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی
پاکستانی عازمین حج بھی دبئی سے آگے جانے کیلیے اے 380 ایئرکرافٹ میں سفر کا لطف اٹھا سکیں گے۔
ISLAMABAD:
ایمریٹس رواں سال حج کے موقع پر ہزاروں عازمین کو سفری سہولتوں میں مدد دینے کے مقصد سے جدہ کیلیے اضافی پروازیں چلائے گی۔
ایمریٹس کو توقع ہے کہ رواں سال کراچی ان سرفہرست ان باؤنڈ مقامات میں سے ایک ہو گا جہاں سے عازمین حج آئیں گے، دیگر معروف مقامات میں رنگون، مانچیسٹر، ماریشس، جکارتہ، لاگوس اور نیروبی شامل ہیں، ایمریٹس 17اگست سے 11 ستمبر تک رواں سال حج کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر کرنیوالے 20 لاکھ ممکنہ عازمین کو خدمات کی فراہمی کیلیے جدہ کیلیے 26 اضافی پروازیں چلائے گی تاہم یہ سروسز جدہ کیلیے ریگولر شیڈول سروسز کے علاوہ ہوں گے جو کارآمد حج ویزہ رکھنے والے مسافروں کیلیے دستیاب ہوں گے۔
ایئرلائن اپنا اے 380 جہاز مدینہ کیلیے آپریٹ کر رہی ہے جو اس مدت میں اضافہ ڈیمانڈ کو سپورٹ کرے گا، پاکستانی عازمین حج بھی دبئی سے آگے جانے کیلیے اے 380 ایئرکرافٹ میں سفر کا لطف اٹھا سکیں گے۔