آرمی چیف کا نوازشریف کو فون بیگم کلثوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

آرمی چیف نے نواز شریف سے ان کی بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی، آئی ایس پی آر

نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے جس کے علاج کی غرض سے وہ لندن میں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور ان کا علاج جلد شروع کیا جائے گا اور وہ جلد صحت یاب بھی ہو جائیں گی۔

Load Next Story