اسلام آباد کے سستا بازار میں آتشزدگی 500 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر
بازار میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
سیکٹر ایچ نائن میں واقع سستے بازار میں لگی آگ سے 500 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں کچرے کے ڈھیر کوٹھکانے لگانے کے لیے آگ لگائی گئی تھی جس نے تیز ہوا کے باعث وہاں لگے پرانے کپڑوں کے اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 500 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیاجب کہ شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں کے علاوہ سرکاری اور نجی کمپنیوں کے واٹر ٹینکر بھی منگوالیے گئےامدادی ٹیموں کی کوششوں کے بعدآگ پر قابو پالیاگیا۔
اس موقع پر وہاں موجود ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ شکر ہے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ کیسے لگی اس کی انکوائری بعد میں ہوگی تاہم ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ آگ ایک اسٹال میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے کے باعث لگی۔
دوسری جانب سستا بازار کے تاجروں کا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی۔ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر سستا بازار پہنچے تو شہریوں اور تاجروں نے ان سے امدادی ٹیموں اور فائربریگیڈ کے جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے کی شکایت کی جس پر میئراسلام آباد نے انہیں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔
دوسری جانب سستا بازار میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، ایس پی آئی نائن لیاقت نیازی معاملے کی تحقیقات کریں گے۔