انگلش اسٹار فٹبالر وین رونی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
31 سالہ انگلش اسٹرائیکر کو جون میں اسپین اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچز میں نظر انداز کیا گیا تھا
انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کپتان اب ایورٹن کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے 119انٹرنیشنل میچز میں 53 گول اسکور کر رکھے ہیں۔ انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز رکھنے والے فٹبالر نے ورلڈ کپ کوالیفائر کیلیے انگلش اسکواڈ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
31 سالہ انگلش اسٹرائیکر کو جون میں اسپین اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچز میں نظر انداز کیا گیا تھا تاہم اب انگلش ٹیم منیجر گیرتھ ساﺅتھ گیٹ نے ان سے رابطہ کیا تھا اور انہیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلیے انگلش ٹیم کا حصہ بننے کیلیے کہا تھا تاہم رونی نے انہیں بتایا کہ وہ پہلے ہی انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی رونی نے پریمیئر لیگ میں اپنے گولز کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی جس کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر کی بجائے ایورٹن کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔