نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کے نئے صدر کا انتخاب 7 ستمبر کو ہو گا
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی جگہ نیا پارٹی صدرمنتخب کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی الیکشن کا انعقاد 7 ستمبر کو ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یعقوب خان ناصر نے الیکشن کمیشن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارٹی الیکشن 7 ستمبر کو ہو گا۔ اس سلسلے میں سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کو چیئرمین الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں بابو سرفراز جتوئی، علی افضل جدون اور نجمہ حمید شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر منتخب
واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا عہدہ خالی تھا اور الیکشن کمیشن نے بھی اس عہدے پر انتخاب کے لیے پارٹی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ ہفتے (ن) لیگ کے چیئرمین سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کا اصولی فیصلہ
قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پارٹی کا نیا صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے لیکن انہیں قانونی طریقہ کار کے تحت پارٹی کا صدر بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدارت کے لیے شہباز شریف کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہو گا۔