اے بی ڈی ویلیئرز جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
6 سال تک ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز ہے تاہم اب میں سمجھتا ہوں کہ کسی اور کو آگے آنا چاہیے، ڈی ویلیئرز
اے بی ڈی ویلیئرز جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے تاہم انہوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میری عدم موجودگی میں فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت شاندار انداز میں کی ہے۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 6 سال تک ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز ہے تاہم اب میں سمجھتا ہوں کہ کسی اور کو آگے آنا چاہیے۔ بورڈ جسے بھی کپتان بنائے گا میں اس کی بھرپور حمایت کروں گا۔
ڈی ویلیئرز نے مزید کہا کہ 2004ء سے تینوں فارمیٹس کیلیے کھیل رہا ہوں، اتنے لمبے عرصے تک مسلسل کرکٹ نے مجھے ذہنی و جسمانی طور پر تھکا دیا ہے، جنوبی افریقہ کیلیے کھیلنا ہمیشہ میری ترجیح رہا ہے۔ کھیل سے وقفہ میرے لئے مفید رہا، سلیکٹرز کو اکتوبر سے دوبارہ تینوں فارمیٹس کیلیے دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔