’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ کی ڈرامہ سیریل ’’پیاری بٹو‘‘ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگیثانیہ سعید
تمام چینلز پرایک ہی طرح کی کہانیاں دکھائی دیتی ہیں اورسب لوگ ’ٹی آر پی‘ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں،ثانیہ سعید
ورسٹائل اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈراموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس وجہ سے ڈرامے کا معیار بھی متاثرہوا ہے۔ تمام چینلز پرایک ہی طرح کی کہانیاں دکھائی دیتی ہیں اورسب لوگ 'ٹی آر پی' کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
'ٹی آر پی' کی اس دوڑ میں ڈرامے کی کہانی کہیں پیچھے رہ گئی ہے جودرست نہیں۔ ایسے حالات میں نئی ڈرامہ سیریل ''پیاری بٹو'' ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی اوریہ آئندہ ماہ سے ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' سے ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کیا۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ میرے نزدیک ہمیشہ ہی ڈرامے کا موضوع اور کہانی پہلی ترجیح رہی ہے۔ ڈرامے کے رائٹرساجی گل نے بڑی محنت کے ساتھ اس کہانی کو سجایا اور کرداروں کو سنوارا ہے۔ میں نے جب اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ڈائریکٹر مظہرمعین سے ملاقات کی تو بہت اچھا لگا۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/ExpEntertainment/videos/1810179098996338/"]
دونوں ہی انتہائی سمجھدار اور محنت سے کام کرنے والے لوگ ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرامے میں شامل تمام فنکاروں نے بھی اپنے کرداروں کو منفرد اور حقیقت کے قریب تر بنانے کے لیے بہت محنت کی۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ یہ کوئی شاہکار ہوگا لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ ہماری ٹیم میں شامل تمام لوگوں نے بڑی ایمانداری سے اپنا کام انجام دیا۔ ہمارے ساتھ کچھ نوجوان چہرے بھی کام کرتے دکھائی دیں گے، جن کے کام نے مجھے بھی بہت متاثرکیا۔ جہاں تک بات ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' کی ہے توہم سب کویہ بات اچھی لگی کہ ایک اہم اورسنجیدہ موضوع کے ڈرامے کو آن ایئر کرنے کے لیے اس ادارے نے پہلا قدم بڑھایا۔ عموماً ایک ہی طرح کے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ہم نے کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق ایسے مقامات پر شوٹنگ کی جہاں پر مشکلات رہیں، لیکن ہماری ٹیم میں شامل لوگوں نے اس کام کو ہمارے لیے آسان بنایا۔ اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ میں ڈرامے میں ایک ایسی عورت کا کردار نبھا رہی ہوں جو رشتوں کو بہت مقدم جانتی ہے۔ میں اس بارے میں بہت کچھ بتا سکتی ہوں لیکن پھر ناظرین کو وہ مزہ نہیں ملے گا جو وہ اسکرین پر دیکھنے کے بعد محسوس کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' کو ''پیاری بٹو'' جیسے پروجیکٹس کو لینا چاہیے اور اپنے ناظرین کو ایسے ہی منفرد ڈرامے دکھانے چاہئیں، جو حقیقت سے قریب اوردلچسپ بھی ہوں۔