نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کارکن کو 14 سال قید کی سزا
ایم کیو ایم کارکن نعیم کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہوگیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کارکن کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن نعیم کو دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنادی۔
پولیس کے مطابق ملزم نعیم کو مارچ 2015 میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی نشاندہی پر ایف بی ایریا سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف عزیز آباد اور ایف بی ایریا کے دو تھانوں میں مقدمات درج ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو ایف بی ایریا تھانے میں درج ایک مقدمہ میں سزا سنائی ہے۔