اربیشم کا والدہ کی طبیعت بگڑنے پر بھارت جانے سے انکار
ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم ملکرکام کریں، اربیشم
گلوکارہ اربیشم نے والدہ کی طبیعت بگڑ جانے کے باعث ہندوستان جانے سے انکار کردیا ہے.
گلوکار اربیشم کا کہنا ہے کہ میرے لیے پہلے گھر ہے پھر کام ہے مجھے ہندوستان سے فلم ڈائریکٹرکا فون آیا تھا کیونکہ اس ماہ کے پہلے ہفتے میں میری فلم کی شوٹنگ تھی مگر میں نے انکار کردیا جس کے بعد انھوں نے شدید غصے کا اظہار کیا انھوں نے بتایا کہ کہ جب میں گزشتہ ماہ ہندوستان سے واپس آئی تھی تو میں نے کچھ فلموں کو سائن کیا تھا جن کی شوٹنگز ہندوستان میں ہونی ہے مگر میں ابھی فوری کوئی بھی فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ کی طبیعت اس وقت بہت ناساز ہے جیسے ہی طبیعت میں بہتری آئیگی میں ہندوستان جاونگی ایک سوال کے جواب میں گلوکار اربیشم نے بتایا کہ ہندوستان میں کام کرکے مجھے بہت سی نئی چیزیں سیکھنے کو ملی ہیں وہاں فلم ڈائریکٹر اپنے کام سے محبت کرتے ہیں اور فنکاروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم ملکرکام کریں مگر چند مفاد پرست لوگ اپنے دھندے کو چمکانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام آپس میں محبت کرتے ہیں اور ہندوستان ،پاکستان کے فنکاروں کو مشترکہ ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔