کرسٹیانو رونالڈو مسلسل دوسری بار یوئیفا فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے
رونالڈو نے لیونل میسی اور گیان لیوگی بفون کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل دوسری بار یوئیفا فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یورپیئن فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو سال 17-2016 کے لیے بہترین فارورڈ فٹبالر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس اعزاز کے لیے رونالڈو کا مقابلہ ان کے قریب ترین حریف ارجنٹائن کے لیونل میسی اور اطالوی گول کیپر گیان لیوگی بفون سے تھا تاہم رونالڈو نے ان دونوں کو مات دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی بار دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا
کرسٹیانو رونالڈو نے لالیگا کے گزشتہ سیزن میں 25 گولز کیے تھے جبکہ 13 میچز میں 12 گولز کر کے انہوں نے اپنی ٹیم ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ کا فاتح بھی بنایا تھا۔ علاوہ ازیں بفون کو یوئیفا کی جانب سے گول کیپر آف دی سیزن کا ایوارڈ دیا گیا۔ یوئیفا کی جانب سے بہترین خاتون فٹبالر کا اعزاز فٹبال کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والی ڈچ فٹبالر لائیکی مارٹنز کو دیا گیا۔