قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کراچی بلوز کے فائنل میں پہنچنے کا امکان روشن
گروپ اے میں راولپنڈی12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست،سپر ایٹ کا تیسرا اور فیصلہ کن رائونڈ پیر سے شروع ہوگا۔
قائد اعظم ٹرافی دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگئی۔
سپر ایٹ میں دوسرے رائونڈ کے اختتام پرگروپ اے میں راولپنڈی12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور سیالکوٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے،اسلام آباد اور کراچی وائٹس کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے،گروپ بی میں دونوں میچ جیت کر18 پوائنٹس حاصل کرنے والی کراچی بلوز کے فائنل میں پہنچنے کا امکان روشن ہے،لاہور شالیمار 9 پوائنٹس حاصل کر دوسری پوزیشن پر ہے، حیدرآباد نے لاہور راوی کے خلاف دوسرا میچ ڈراکھیل کر پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر 3پوائنٹس پا لیے، راوی کا ایک بھی پوائنٹ نہیں ہے، سپر ایٹ کا تیسرا اور فیصلہ کن رائونڈ پیر سے شروع ہوگا۔
گروپ اے میں پنڈی کلب اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اور میزبان راولپنڈی کے درمیان اہم معرکہ ہونا ہے،سیالکوٹ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے کامیابی لازمی حاصل کرنا ہوگی، راولپنڈی کی ٹیم ڈرا کی صورت میں بھی فیصلہ کن معرکے میں رسائی کی حقدار ٹھیرے گی،اس گروپ میں اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر وفاقی دارالحکومت اور کراچی وائٹس کے درمیان رسمی مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں،گروپ بی میں قذافی اسٹیڈیم میںکراچی بلوز کی ٹیم لاہور راوی کے خلاف پُراعتمادانداز میں میدان میں اترے گی۔
دوسری جانب لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ پرمیزبان شالیمارکو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے حیدرآباد کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا،قبل ازیں دوسرے رائونڈ میں جمعے کو چوتھے اورآخری دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا،لاہور راوی و حیدر آباد اور سیالکوٹ و اسلام آباد کے درمیان میچز ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہوئے، گروپ اے میںاسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر میزبان ٹیم کے 303 رنز کے جواب میں سیالکوٹ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹ پر377 رنز بنائے تھے،پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر سیالکوٹ نے3 پوائنٹس حاصل کیے۔
اسلام آباد ہی کے نیشنل گرائونڈ پر گروپ بی کے میچ میں بارش نے کھیل نہ ہونے دیا،لاہور راوی نے حیدرآباد کی پہلی اننگز584 رنز کے جواب میں3 وکٹیں گنوا کر353 رنز اسکور کیے تھے، حیدر آباد نے پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنے پر 3پوائنٹس اپنے نام کیے،دریں اثناء باٹم سکس کے پول اے میں فیصل آباد نے ایبٹ آباد کو8 وکٹ سے شکست دیدی ،پول بی میں ملتان اسٹیڈیم میںبہاولپور اور کوئٹہ کے درمیان مقابلہ ڈرا پر ختم ہو، دریں اثناء باٹم سکس کا تیسرامرحلہ بھی پیر سے شروع ہو رہا ہے،پول اے میں ملتان اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم فیصل آباد کی منتظر ہو گی جبکہ پول بی میں میر پور اسٹیڈیم میں پشاور کا سامنا بہاولپور سے ہوگا،فائنل24 تا 28 فروری کھیلا جائے گا۔