زرداری سے قائم علی شاہ کی ملاقات متحدہ سے رابطے بڑھاکر تحفظات دور کیے جائیں صدر کی ہدایت
ایشوزکوباہمی مشاورت سے حل کیاجائے،ایم کیوایم آئندہ بھی ہماری اتحادی رہے گی،صدرزرداری
صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ الیکشن کسی صورت التوا کا شکار نہیں ہونگے۔
ملک میںجمہوریت کے استحکام کیلیے انتخابات کابروقت انعقادضروری ہے،آئندہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے،انتخابات کی تاریخ کاحتمی اعلان اپوزیشن اورتمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعد جلد کر دیاجائیگا،متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اورآئندہ بھی رہے گی۔وہ صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے اس موقع پرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھی موجودتھے۔
ملاقات میں کراچی میں امن و امان،صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیش شپ اورایم کیو ایم کے تحفظات سمیت دیگر امورپرتفصیلی غورکیاگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صدرمملکت کو کراچی میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔صدرنے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کورکمیٹی کااجلاس فوری طورپرطلب کیاجائے،ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ بڑھایاجائے اوران کے تمام تحفظات کوبات چیت کے ذریعے حل کیاجائے اوردیگرایشوزکوباہمی مشاورت سے حل کیاجائے،متحدہ کے رابطے تیز کیے جائیں۔
صدرنے کہا کہ آج ملک میں جمہوری حکومت اتحادی اورتمام سیاسی قوتوںکے تعاون سے اپنی مدت پوری کررہی ہے ، جوعوام کی فتح ہے،جمہوری حکومت میں تمام ایشوزڈائیلاگ کے ذریعے حل ہوتے ہیں،جمہوریت کا تسلسل جاری رکھاجائے گا۔صدرنے ہدایت کی کہ کراچی میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلیے حکومت سندھ مزیدسخت اقدامات کرے اوربھتہ خوروں،ٹارگٹ کلرزودیگرجرائم پیشہ عناصرکیخلاف قانون نافذکرنے والے اداروںکی جانب سے جاری ٹارگٹڈ کارروائیاں مزیدتیزکی جائیں۔دریں اثنا گورنرہائوس میں سندھ کے سنیئروزیرپیرمظہرالحق نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے بھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں نگراں سیٹ اپ تمام سیاسی قوتوںکی مشاورت سے قائم کیاجائے گا اورجلداس حوالے سے مشاورت کاسلسلہ شروع کردیاجائے گا،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیوایم سمیت تمام اتحادی جماعتوں سے ہمارے تعلقات مضبوط ہیں۔پیر مظہر الحق نے اس موقع پر وزیر اعظم کوسندھ اسمبلی میں صوبے میں لازمی اورمفت تعلیم پر ہونے والی تاریخی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔