آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا

ناروے کا فوٹو گرافر آسمانی بجلی کڑکنے کی عکس بندی کر رہا تھا کہ بجلی اس کے گھر پر بھی آ گری

ڈینیئل کے گھر میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد تباہی کا ایک منظر۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ISLAMABAD:
ناروے کے ویڈیوگرافر ڈینیئل موڈویول اپنے گھر سے دور آسمانی بجلی کڑکنے کی عکس بندی کر رہے تھے کہ اچانک بجلی ان کے گھر پر بھی آگری جس کے مناظر ان کے کیمرے نے محفوظ کر لئے۔



آسمان پر گرج چمک جاری تھی کہ ڈینیئل نے اس کی عکس بندی شروع کر دی، ڈینئیل کے گھر کے سامنے دھاتی تاروں کا ایک پنجرا نما اسٹینڈ رکھا تھا جس پر کچھ دیر بعد آسمانی بجلی گری جس کی ایک جھلک کیمرے میں بھی قید ہو گئی تاہم اس کے بعد کی تباہی اچھی طرح دیکھی جا سکتی ہے۔


https://www.youtube.com/watch?v=9vZdg2_Cg38



بجلی گرنے سے خوفناک دھماکا ہوا اور ڈینیئل کے گھر سے 5 سے 6 میٹر کے فاصلے پر باغ میں ایک گڑھا بن گیا۔ دوسری جانب گھر کی پوری وائرنگ جل گئی جس کے جابجا نشانات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس تناظر میں یہ خوش قسمتی ہے کہ ڈینیئل جل کر راکھ ہونے سے بچ گیا۔
Load Next Story