اگر 62 63 میں ترمیم ہو گئی تو میرا نام نواز شریف رکھ دینا شیخ رشید
امریکی پالیسی پر چین اور ایران بولے لیکن نواز شریف خاموش رہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم ہو گئی تو میرا نام بدل کر نواز شریف یا شہباز شریف رکھ دیا جائے۔
سکھر میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی پر چین اور ایران بولے لیکن نواز شریف خاموش رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکو لاڑکانہ کے 90 ارب کھا گئے، نواز شریف اور آصف زرداری نے عوام کی دولت لوٹی، اگر ان دونوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس آ گئی تو ملک کے قرضے اتر جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کرپشن کرنے والوں کو قوم نہیں چھوڑے گی جب کہ اسفند یار اور فضل الرحمان سے بھی کوئی امید نہیں۔ اگر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم ہو گئی تو میرا نام بدل کر نواز شریف یا شہباز شریف رکھ دینا۔ انہوں نے امریکا اور بھارت کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قومی ڈرنے والی نہیں، ہم اللہ کے علاوہ کسی کو سپر پاور نہیں مانتے۔
شیخ رشید نے بھارتی وزیراعظم کو پکارتے ہوئے کہا کہ مودی سن لو، اگر پاکستان کی طرف کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو نا برلا جی کے مندر کی گھنٹی بجے گی، نہ گھاس اگے گی اور نہ چڑیا دانا چگے گی۔