جعلی ڈگری والوں کیخلاف کارروائی کا اختیار ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کوئی نئی ڈیڈ لائن نہیں دی،سیکرٹری اشتیاق احمدخان

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کوئی نئی ڈیڈ لائن نہیں دی،سیکرٹری اشتیاق احمدخان فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے68 ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوںکے مقدمات کمیشن کو بھیجے گئے تھے۔


ان میں سے27 ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں ضروری جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دیدی گئیں،32 ارکان پارلیمنٹ کیخلاف جعلی ڈگریوں کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ الیکشن کمیشن 8 ارکان پارلیمنٹ کی اپیلوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ایکسپریس کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تعلیمی اسنادکی تصدیق کرنا ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کام ہے، ایچ ای سی کی حتمی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے مطابق جعلی ڈگری ہولڈرز ارکان پارلیمنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔

آئی این پی کے مطابق سیکرٹری اشتیاق احمدخان نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوںکی تصدیق کیلئے کوئی نئی ڈیڈ لائن نہیں دی' 249 ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوںکی تصدیق کیلیے یاددہانی کرائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا یہ تاثر درست نہیںکہ ای سی پی نے ڈگریوںکی تصدیق کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کو ڈیڈ لائن دی ہے۔
Load Next Story