مہاجروں کو متحد ہوکر مرکزی سیاست میں آنا چاہئے ڈاکٹر عاصم
کوشش ہوگی کراچی میں بسنےوالوں کوساتھ لےکر چلوں،ڈاکٹرعاصم حسین
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ مہاجر قوم کو متحد ہونا چاہئے اور مرکزی سیاست میں آنا چاہئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ایم کیو ایم کے ساتھ کام کیا ہے اور اب بھی ان دونوں پارٹیوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پیپلز پارٹی کے ایم کیو ایم سےاچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ مہاجر قوم کو متحد ہوکر مرکزی سیاست میں آکر اپنا کردار نبھانا چاہئے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ کراچی میں بسنے والے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف ''را'' کے ایجنٹ اور ملک کے خلاف کام کررہے ہیں
ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا میں نے کبھی اداروں کو برا نہیں کہا تاہم نیب بڑے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی بلکہ صرف غریبوں کو پکڑتا ہے۔