بھتہ خورسی ایل آئی پرنہ آنیوالے نمبرزسے فون کرنے لگے
لیاری ،ملیر اور ڈالمیا سے نکل کر بھتہ خور شہر کے پوش علاقوں تک پہنچ گئے
شہر میںگینگ وارکے کارندے بھتہ وصول کرنے کے لیے تاجروں صنعتکاروں کو ایسے نمبرز سے فونز کررہے ہیں جن کا سی ایل آئی پر فون نمبرنہیں آتا،جس کی وجہ سے حساس ادارے اور پولیس سر جوڑ کر بیٹھ گئے،جبکہ بھتہ خور لیاری ،ملیر اور ڈالمیا سے نکل کر شہر کے پوش علاقوں تک پہنچ گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں اولڈ سٹی ایریا سے تو لیاری گینگ وار کے کارندے بھتہ وصول ہی کررہے تھے ،اب انھوں نے اپنا دائرکار وسیع کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں تک پھیل گئے،ان میں کلفٹن ، ڈیفنس ، پنجاب چورنگی ، بہادر آباد ، درخشاں ، طارق روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں،ذرائع کے مطابق گینگ وارکے کارندے کسی بھی تاجر یا صنعتکار یار پھر عام شہری کو اس کے موبائل یا لینڈ لائن پر فونز کرتے ہیں۔