زرداری ٹولہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہا ہےشہباز شریف

کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو غربت اور اندھیروں کےتحفے دیئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے،شہباز شریف

نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے،شہباز شریف۔ فوٹو : فائل

SUKKUR:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ زرداری ٹولہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کررہا ہے، ان کی جماعت کو اقتدار ملا تو ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام لٹیروں، چوروں اور ٹھگوں سے عاجز آ چکے ہیں اور ووٹ کی طاقت سے کرپٹ مافیا کو نکال باہر کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو غربت، دہشت گردی اور اندھیروں کےتحفے دیئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story