فیصل آباد ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی عدالتوں میں تالہ بندی

فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام تک کسی عدالت میں نہ وکیل پیش ہوں گے اور نہ ہی کسی جج کو عدالت جانے دیاجائے گا،وکلا

فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام تک کسی عدالت میں نہ وکیل پیش ہوں گے اور نہ ہی کسی جج کو عدالت جانے دیاجائے گا،وکلا ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI:
ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے وکلاء نے احتجاج کے چھٹے روز ماتحت عدالتوں کی تالہ بندی کردی ۔


احتجاج اور ہڑتال کے چھٹے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں وکلاء نے ماتحت عدالتوں کو تالے لگادئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام تک کسی عدالت میں نہ وکیل پیش ہوں گے اور نہ ہی کسی جج کو عدالت جانے دیاجائے گا۔

دوسری جانب ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج رشید قمر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ کے دائرہ اختیا ر میں آتا ہے جبکہ بنچ صوبا ئی حکومت قائم کرتی ہے۔ وکلاء کی جانب سے عدالتوں کو تالے لگانا فو جداری جرم ہے۔
Load Next Story