آرمی چیف جنرل باجوہ 3 روزہ دورے پرتاجکستان پہنچ گئے
افغانستان، تاجکستان ، چین اور پاکستان پر مشتمل فورم میں شرکت کریں گے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔
گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تاجکستان پہنچنے پر تاجک وزیردفاع اورچین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔ آرمی چیف افغانستان، تاجکستان ، چین اور پاکستان پر مشتمل انسداد دہشت گردی کوآرڈی نیشن فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم میں علاقائی امن کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔