ایک ہفتے میں نگران حکومت کے معاملات طے پاجائیں گےخورشید شاہ
میاں نواز شریف کا اتحاد بڑے لوگوں کے ساتھ ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا اتحاد عوام کے ساتھ ہے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے میں نگران حکومت کے معاملات طے پا جائیں گے۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا عزم کر رکھا ہے، اس سلسلے میں تمام اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مئی میں عوامی عدالت لگے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا اتحاد بڑے لوگوں کے ساتھ ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا اتحاد عوام کے ساتھ ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی عوام ہی انہیں پھر کامیاب کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے طاہر القادری کے لانگ مارچ کو سیاسی انداز میں نمٹایا۔ ان کے پیچھے کون ہے یہ اللہ ہی جانتا ہے۔