رئیل میڈرڈ کا میسی کو ’’خوش آمدید‘‘ سوشل صفحات ’’ہیک‘‘ ہونے پر ہلچل مچ گئی

ہیکرز گروپ کی شناخت ’’ اور مائن ‘‘ کے نام سے ظاہر ہوگئی۔

ماضی میں یہ گروپ اس سے قبل بارسلونا کلب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کرچکا تھا۔ فوٹو: فائل

رئیل میڈرڈ کے سماجی رابطے پر صفحات '' ہیک '' ہونے سے ہلچل مچ گئی، ہیکرز نے اس پر لیونل میسی کو''خوش آمدید'' کے پیغامات درج کردیے گئے۔


رئیل میڈرڈ کے سماجی رابطے پر صفحات ہیک ہونے کا یہ حیران کن واقعہ گزشتہ روز صبح پیش آیا، بعدازاں ہیکرز گروپ کی شناخت '' اور مائن '' کے نام سے ظاہر ہوگئی اور صورتحال کو واضح کردیاگیا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، واضح رہے کہ ماضی میں یہ گروپ اس سے قبل بارسلونا کلب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کرچکا تھا۔

علاوہ ازیں ہیکرز نے لیونل میسی کی ایک ویڈیو بھی ڈاؤن لوڈ کردی، جس میں سانتیاگو بیرن بیو میں رئیل میڈرڈ کیخلاف میچ میں گول اسکور کیا تھا۔
Load Next Story