عوامی نیشنل پارٹی کی سندھ حکومت میں واپسی سے معذرت

تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں،قائم علی شاہ

کراچی کے حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں جبکہ اتحادی حکومت میں ناراضگی جمہوریت کا حسن ہے، قائم علی شاہ ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سربراہ سینیٹر شاہی سید کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت صوبائی حکموت میں شامل نہیں ہوگی تاہم مثبت اقدامات کی حمایت کریں گے۔


مردان ہاؤس کراچی میں وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے اے این پی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ نےکہا کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کے حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں جبکہ اتحادی حکومت میں ناراضگی جمہوریت کا حسن ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نےکہا سندھ دھرتی کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں تاہم دوبارہ صوبائی حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔
Load Next Story