مسلم لیگ ق اپنے انتخابی نشان اور منشور پر الیکشن لڑے گی چوہدری شجاعت

گجرات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 105 سمیت 18 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتحادی حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے

عام انتخابات میں ان کی جماعت اپنے منشور اور انتخابی نشان سے ہی الیکشن لڑے گی,چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی جماعت پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان کی بجائے اپنے انتخابی نشان اور منشور پر الیکشن لڑے گی۔


گجرات میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نےکہا کہ نگران حکومت کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے تاہم وہ خود اس سیٹ اپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گجرات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 105 سمیت 18 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتحادی حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کی جماعت نے اتحادی کےساتھ مل کر لڑے گئے ضمنی الیکشن سے سبق سیکھاہے۔ اس لئے عام انتخابات میں ان کی جماعت اپنے منشور اور انتخابی نشان سے ہی الیکشن لڑے گی جبکہ اگر چوہدری احمد مختار، پرویز الہٰی کے مقابلے میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو ضرور لڑیں۔
Load Next Story