لیاری گینگ وار کے ملزموں کے خلاف مقدمات تاحال ختم نہیں کئے گئے
داخلہ سندھ نے مقدمات کی واپسی کا کوئی نوٹی فیکیشن کراچی کی مقامی عدالتوں کو نہیں بھیجا۔
سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود لیاری گینگ وار کے ملزموں کے خلاف مقدمات تاحال ختم نہیں کئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مقدمات کی واپسی کا کوئی نوٹی فیکیشن کراچی کی مقامی عدالتوں کو نہیں بھیجا۔ جب تک عدالت مقدمات کی واپسی کی سمری منظور نہیں کرتی، مقدمات برقرار رہیں گے جبکہ لیاری گینگ وار کے ملزموں کے سر کی قیمت واپس لینے کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار میں ملوث کئی ملزمان کے خلاف دائر مقدمات عدم ثبوت کی بنا پر خارج کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔