سیاسی انتقام کے لیے مجھ پر جهوٹے مقدمات بنائے گئے آصف زرداری

سیاسی مخالفین کے بنائے مقدمات میں عدالتوں میں گئے اور وہیں سے انصاف ملا، سابق صدر

سیاسی مخالفین کے بنائے مقدمات میں عدالتوں میں گئے اور وہیں سے انصاف ملا، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مقدمات جهوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پهر بهی مقدمات سامنا کیا۔

لاہور میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر نے ملاقات کی جس میں انہوں نےآصف زرداری کو نیب کے آخری مقدمے میں بری ہونے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مقدمات جهوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پهر بهی سامنا کیا جب کہ ہم کبهی بهی عدالتوں سے نہیں بهاگے۔ انہوں نے کہا کہ انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا،سیاسی مخالفین کے بنائے مقدمات میں عدالتوں میں گئے اور وہیں سے انصاف ملا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس، احتساب عدالت نے آصف زرداری کو بری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو 16 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

Load Next Story