سرینا ولیمز نے ایک بار پھر عالمی ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز قطر اوپن کا کوارٹر فائنل جتنے کے بعد عالمی ٹینس رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئی ہیں۔
دوحا میں جاری قطر اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سرینا ولیمز نے چیک ری پبلک کی پیٹرا کووٹوا کو 6-3، 3-6 اور 5-7 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے بعد سرینا دنیا کی سب سے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئی ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز امریکی کھلاڑی کرس ایورٹ کے پاس تھا۔ اے ٹی پی کی جانب سے نئی عالمی رینکنگ کا باقاعدہ اعلان پیر کو کیا جائے گا۔