برطانیہ میں مارکیٹاسکولوں اوراسپتالوں میں گھوڑے کا گوشت فروخت ہونے لگا

حاصل کیے گئے نمونوں کیمطابق برطانیہ کے47اسکولوں،متعدداسپتالوں میں لوگوں کوگائے کے بجائےگھوڑے کا گوشت کھلایا جارہا ہے۔

گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت ہونے کی خبروں سے برطانوی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

برطانیہ میں گھوڑے کے گوشت کی مارکیٹ، اسکولوں اور اسپتالوں میں فروخت کے انکشافات نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔



گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت ہونے کی خبروں سے برطانوی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور اس معاملے پر ہونے والی تحقیق نے اسے انتہائی گھمبیر بنادیا ہے۔


برطانیہ میں مختلف مارکیٹوں سے گائے کے گوشت کے نمونے حاصل کر کے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے جس کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ برطانیہ کے 47 اسکولوں، متعدد اسپتالوں میں گائے کے گوشت کے نام پر لوگوں کو گھوڑے کا گوشت کھلایا جارہا ہے۔


واضح رہے کہ برطانیہ میں گھوڑے کا گوشت گائے کے گوشت کی نسبت بہت سستا ہے۔

Load Next Story