سری لنکن ٹیم رسوائی کی سونامی میں غرق
بھارت نے 6 وکٹ سے فتحیاب ہوکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
آئی لینڈرز رسوائی کی سونامی میں غرق ہوگئے، ناکامیوں کا آسیب سری لنکن ٹیم سے چمٹ کر رہ گیا۔
بھارت نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی سری لنکا کو شکست سے دوچار کردیا ہے، مہمان سائیڈ نے تیسرا ون ڈے 6 وکٹ سے جیتا، اگرچہ ابھی سیریز میں دو ون ڈے باقی ہیں تاہم بھارتی ٹیم کی جانب سے 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہونے کے بعد باقی مقابلے صرف رسمی کارروائی ہی ثابت ہوں گے۔ اس سے قبل ویرات کوہلی الیون نے تینوں ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا، ان میں سے دو ٹیسٹ میچز تو بھارت نے ایک ایک اننگز کے مارجن سے جیتے تھے۔
تیسرے میچ میں فتح کیلیے 218 رنز کے تعاقب میں جانے ولی بھارتی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں 19 جبکہ 61 کے مجموعے تک 4 وکٹیں گرچکی تھیں، شیکھر دھون کو لسیتھ مالنگا نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پربولڈ کیا، انھوں نے صرف 5 رنز بنائے، ویرات کوہلی مسلسل دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے، اگرچہ اس بار وہ دوبارہ اپنی ون ڈاؤن پوزیشن پر ہی بیٹنگ کے لیے آئے تاہم 3 کے انفرادی اسکور پر انھوں نے فرنانڈو کی گیند کو غلط ٹائمنگ کی وجہ سے ہوا میں اچھال دیا، لانگ لیگ پر موجود چمیرا نے خوبصورتی سے آگے کی جانب ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا۔
لوکیش راہول نے اس بار سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی اور اس دوران اپنا انفرادی اسکور ڈبل فیگر میں پہنچاتے ہوئے 17 رنز ہی بنائے تھے کہ اکیلا دھنن جایا نے انھیں پویلین واپس رخصت کردیا، ڈیپ مڈ وکٹ پر موجود لاہیرو تھریمانے نے کیچ تھاما۔ ایک اوور بعد دھنن جایا نے کیدر جادھیو کو بھی واپسی کا پروانہ تھما دیا، انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع ہی میسر نہیں ایا، جادھیو نے سیدھی آتی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش کی اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے اینڈ سے ساتھی کھلاڑیوں کی رخصتی کا نظارہ دیکھنے والے روہت شرما کو اب مہندرا سنگھ دھونی کا وکٹ پر ساتھ میسرآیا، دونوں نے پہلے احتیاط اور پھر اطمینان سے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 میں ہی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 157 رنز کی شراکت ہوئی۔
روہت شرما نے 145 بالز پر 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے، دھونی کے 67 رنز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے، یہ مسلسل دوسرا میچ تھا جس میں دھونی نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی سری لنکن ٹیم نے 9 وکٹ پر 217 رنز بنائے، لاہیرو تھریمانے نے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے، جس میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے، دنیش چندیمل 36 اور سری وردانا 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکن ٹیم کو سب سے زیادہ نقصان جسپریت بمرا نے پہنچایا جنھوں نے کیریئر بیسٹ 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو رخصت کیا، اس شاندار پرفارمنس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔